کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کو مکمل سپورٹ کرے گا ، نجم سیٹھی

اتوار 3 جنوری 2016 16:28

کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کو مکمل سپورٹ کرے گا ، نجم سیٹھی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختصر سیریز ہونے کی امید ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباوٴ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی، پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے،یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے۔

وہ اتوار کو کراچی میں سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے اور ان کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں انہیں اپنا رویہ درست رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

محمد عامر کے حوالے سے پی سی بی مکمل تعاون کرے گا۔یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے ،چاہتے ہیں کہ یاسر شاہ جلد ٹیم میں واپس آجائیں۔

یاسر شاہ کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے،۔ نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایک بار پھر ہوا دی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شارٹ سیریز ہونے کی امید ہے۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباوٴ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی۔