بھکر میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی اغواء

اتوار 3 جنوری 2016 14:51

بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) محلہ لوہارنوالہ سے 3 ملزمان اسلحہ کی نوک پر لڑکی اغواء کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق محلہ لوہارنوالہ کے رہائشی محمد حسنین نے درخواست گزاری کہ ملزمان عامر شہزاد وغیرہ نے رات کے وقت دروازہ کھٹکھٹایا میری بہن دروازہ کھولنے کیلئے باہر نکلی تو ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور میری ہمشیرہ مسماة (س)ٰ کو اغواء کرکے لے گئے ے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی بھکر پولیس نے محمد حسنین کی درخواست پر ملزم عامر شہزاد سمیت 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :