پاکپتن‘ چوری کی تین وارداتوں میں موٹرسائیکل ،مویشی چرا لئے گئے

اتوار 3 جنوری 2016 14:37

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) چوری کی تین وارداتوں میں موٹرسائیکل ،مویشی چرا لئے گئے۔ پہلی واردات میں محمد صدیق محلہ او بلاک عارفوالا میں پٹوار خانہ گیا اور اپنا 40000روپے مالیت کا موٹرسائیکلSLK-3349 باہر کھڑا کیا پانچ چار اس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں14 چور چک58-D کے کاشت کار محمد منشاء کے احاطہ مویشیاں سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی دو بھنیس چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں6 چور قصبہ قبولہ کے کاشت کار محمد ظفرکے احاطہ مویشیاں سے 47000 روپے مالیت کی تین بکریاں چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔