پشاور ‘موٹر وے ٹول پلازہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا‘ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘قریبی آبادیوں میں سرچ آپریشن

اتوار 3 جنوری 2016 14:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) موٹر وے پشاور ٹول پلازہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگیا ‘ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کے قریبی آبادیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موٹر وے پشاور ٹول پلازہ کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :