نواز شریف نے وزیر اعظم بن کر مشرف کا نام لینا چھوڑ دیا،شاہ زین بگٹی

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے اثرات بلوچستان پر پڑے ہیں،دہشت گردی کارروائیوں میں جو بھی شخص ملوث ہے سرعام پھانسی دی جائے،انٹرویو

اتوار 3 جنوری 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بن کر مشرف کا نام لینا چھوڑ دیا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے اثرات بلوچستان پر بھی پڑے ہیں دہشت گردی اور را کی کارروائیوں میں بلوچستان کا جو بھی شخص ملوث ہے اسے سرعام پھانسی دی جائے نواب اکبر بگٹی قتل کا فیصلہ جلد کیا جائے اور مہاجرین کی بھی فی خاندان مدد کی جائے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے دھماکوں میں کمی آئی ہے ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کی بھی واپسی ہوئی ہے ، بلوچستان کے حالات سازگار بنانے میں لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی کوششوں اور ان کی اچھی پالیسیوں کا بڑا عمل دخل ہے ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے جنرل راحیل شریف کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے، فوج نے بلوچستان میں امن کے لئے جہاں قدم آگے بڑھائے صوبائی حکومت اسی قدر پیچھے چلی گئی ۔

(جاری ہے)

پچھلے اڑھائی سال میں حکومت کی کارکردگی صفر رہی ہے ،وزیر اعظم خصوصی اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے لوگوں کو اپنائیت کا احساس دلائیں ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔ گوادر رپورٹ کی تعمیر سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے