پشاور‘موٹروے ٹول پلازہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ‘ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا

دھماکے کے بعد پولیس‘ فورسز نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا‘شرپسند ماڑی پورکی طرف فرار

اتوار 3 جنوری 2016 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) موٹروے ٹول پلازہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا-اتوار کو پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ پر گزرنے والی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیا پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیاجس کے نتیجہ میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹنے سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہو گیا-آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایاگیا-گاڑی میں11اہلکار سوار تھے جن میں سے ای معمولی زخمی ہو گیا-دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ‘ سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے-سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا-ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا-دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا-بعض شرپسندوں کے ماڑی پور کی جانب فرار ہونے کی اطلاعات ملی ہیں-

متعلقہ عنوان :