پشاور :موٹر وے ٹول پلازہ پر دھماکہ ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 13:13

پشاور :موٹر وے ٹول پلازہ پر دھماکہ ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر دھماکہ ہوا ۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے دھماکے میں چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ، واقعہ ایم ون کے قریب پشاور کے داخلی راستے کے نزدیک پیش آیا جہاں سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت گاڑی میں 11 اہلکار شامل تھے جن میں سے ایک زخمی ہوا ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :