بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے،اس پروگرام کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، اب تک 25 ہزار خاندانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے معاونت فراہم کی جا چکی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 جنوری 2016 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جنوری۔2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، بی آئی ایس پی کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں ، اب تک 25 ہزار خاندانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2015 میں خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25ہزار خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لئے معاونت فراہم کی گئی ہے ۔ ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور 2016 میں ان کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگر ام کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :