پیرس ،مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کے اعزاز میں عشائیہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 23:04

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)پیرس میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں پیرس میں مقیم تمام مکتبہ فکر سے رکھنے والوں نے شرکت کی. اس عشایہ کا مقصد مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی 2015ء میں پاکستان میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا.تنظیم کے ڈائریکٹرفائنانس ڈاکٹر مبشر حسن نے حاضرین کو تنظیم کے پاکستان میں چلنے والے تمام پراجیکٹس سے آگاہ کیا .

(جاری ہے)

انہوں نے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کے زلزلہ متاثرین کے لئے ضلع سوات، اپر دیر ، لویر دیر ، شانگلہ اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں تقریباً دس ملین کا امدادی سامان جس میں خیمے ، ادویات اور خوراک کا سامان شامل تھا تقسیم کیا.

اس مہم کے دوران 26671 خاندانوں کی مدد کی گئی. انہوں نے بتآیا کہ ضلع بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے 2015ء میں عارضی رہائش گاہیں تعمیر کی گئیں ، جہاں موجود تمام متاثرین میں ہائجین کٹس ، خوراک کے پارسل اور ادویات بھی باہم پہنچائی گئیں . اس کے علاوہ دیگر مسلسل چلنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہویے کہا کہ گزشتہ سالہم نے پاکستان کے تمام شہروں میں پچاسی ہزار قربانی اور دو ہزار خوراک کے پارسل تقسیم کیں ، 540 ہینڈ پمپس ، 340 صاف پانی کے کویں اور 5 پانی کے فلٹرشن پلانٹ لگاے گئے .

اس کے علاوہ حاضرین کو انہوں نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے بارے میں بھی بتایا جہاں 15110 بچے زیر تعلیم ہیں . مسلم ہینڈز کے بانی سید لخت حسنین شاہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مسلم ہینڈز کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ چوبیس سال پہلے لگایا گیا ایک پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اﷲ کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون سے آج ہم دنیا کے پچاس سے زاید ممالک میں خدمات انجام دے رہیں ہیں . انہوں نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے زور دیکر کہا کے وہ اپنے یورپین ہم وطنوں سے اچھے تعلقات قائم رکھیں اور انہیں اپنے حسن اخلاق سے متاثر کریں. بعد میں انہوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیے اور ان کا شکریہ ادا کیا