کراچی کے علاقے گذری میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے آزاد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

لوٹ مار کی واردات کے وقت کاشف، ثاقب اور زکریا میرے ساتھ تھے۔ مقابلے کے دوران زکریا مارا گیا جبکہ میں زخمی ہوگیا۔آزادکابیان

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے گذری میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے آزاد نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوکے مطابق ملزم آزاد کے مطابق لوٹ مار کی واردات کے وقت کاشف، ثاقب اور زکریا میرے ساتھ تھے۔ مقابلے کے دوران زکریا مارا گیا جبکہ میں زخمی ہوگیا، میرے دوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری کا رہائشی زکریا نامی نوجوان مارا گیا۔ زکریا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زکریا اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے گھر سے باہر گیا تھا، بعدازاں انہیں اطلاع ملی کہ زکریا پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق کراچی شہر کے ہر گلی میں اے ٹی ایم موجود ہیں۔ کیا ملزم ڈیفنس میں ہی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کی تحقیقی رپورٹ آئی جی سندھ سے طلب کرلی ہے اورتحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :