شیعہ رہنما آیت اﷲ الشیخ باقرالنمر کی شہادت ، شیعہ تنظیموں کاتین روزہ سوگ، یوم احتجاج کا اعلان
ہفتہ 2 جنوری 2016 22:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سعودی حکومت کے ممتاز شیعہ عالم آیت اﷲ الشیخ باقرالنمر کوشہید کرنے کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیانات میں رہنماوں نے کہا کہ آل سعود کے مظالم ناقابل معافی ہیں۔ انہیں بے گناہ خون کا حساب دینا ہوگا۔ عوام کے حقو ق کی بات کرنا جرم بن گیا۔ لیکن سعودی بادشاہت مظلوموں کی آواز کو مزید دبانہیں سکتی۔ اسے حساب دینا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الشیخ باقرالنمر نے سعودی عوام کے جمہوری اور شہری حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔ یہی وہ جرم ہے جس کی بنا پر شیخ باقرالنمر جیسے بہاد ر عالم دین کو شاہی عدالت کے حکم پر شہید کردیا گیا۔
علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مکتب اہل بیت ؑ میں شہادتوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ آئمہ کوبھی شہید کیا گیا مگر علم حق کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق کافر حکومت تو برقرار رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ آل سعود نے شام ، یمن اور بحرین میں بھی مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد کی جارہی ہے۔ یہ آگ آل سعود کو بھی ایک دن اپنی لپیٹ میں لے گی۔ان کا کہنا آیت اﷲ باقرالنمر پرامن جدوجہدپریقین رکھتے تھے۔ میڈیا میں انہیں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا رہنما قراردینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.