2015کئی حوالوں سے بہتر رہا، حکومت کراچی اوربلوچستان سمیت پورے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کئے ہوئے ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2015کئی حوالوں سے بہتر رہا ہے، حکومت کراچی اوربلوچستان سمیت پورے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کئے ہوئے ہے، وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ 2015کا سال بہت سارے حوالوں سے بہتر رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے امن ممکن ہوا، اس کے اچھے اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اس سال معیشت میں بھی نمایاں بہتری آئی اور کراچی پہلے کی نسبت سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کئے ہوئے ہے، 2015میں الیکڑانک میڈیا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق منظور کیا گیا، اس ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے حکومت سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ 2015اندھیروں سے روشنی کی طرف سفر کا سال تھا گزشتہ 13سال میں توانائی ،دہشتگردی اور کراچی میں بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا، عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2016میں سماجی شعبے میں خاص توجہ مرکوز ہوگی۔