پٹھان کوٹ حملہ آوروں کی جانب سے روابط کیلئے بھارتی پولیس کے ایس پی کا فون استعمال کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 22:03

پٹھان کوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) پٹھان کوٹ حملہ آوروں کی جانب سے روابط کیلئے بھارتی پولیس کے ایس پی کا فون استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں واقع ائیر بیس پر گزشتہ شب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نیتجے میں 4 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ جو بھارتی سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ان میں پولیس کے ایس پی بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی جانب سے مبینہ طور پر روابط قائم کرنے کیلئے اسی پولیس ایس پی کا فون استعمال کیا گیا تھا۔