ایمنسٹی سکیم آئین کے آرٹیکل 4 اور اس کے سیکشن 25کی کھلی خلاف ورزی ہے ،سراج الحق
ٹیکس نہ دینے والوں کو نوا ز کر مستقل ٹیکس دینے والوں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، انہیں بھی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ بھی 10/15سال کالادھن جمع کریں اور پھر چند لاکھ د ے کر پاک صاف ہوجائیں، وزیر خزانہ کی طرف سے کالا دھن سفید کرنے کے بیان پر ردعمل
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ا میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم آئین کے آرٹیکل 4 اور اس کے سیکشن 25کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ایمنسٹی سکیم خود حکمرانوں کے ان انتخابی وعدوں کے بھی خلاف ہے جو انہوں نے اپنے انتخابی جلسوں میں یہ کہہ کر کیے تھے کہ وہ ”قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے پیٹ پھاڑ کر قومی دولت نکلوائیں گے۔
“ حکومت ملک کے چند کرپٹ عناصر اور لٹیروں کو فائد ہ پہنچارہی اور عام آدمی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔آئین ہر شہر ی کو برابر کے حقوق دیتا ہے مگر یہاں حق مارنے والوں کو سرپر بٹھایا جارہا ہے اور جن کے حقوق سلب کرلئے گئے ہیں انہیں بے یارو مدد گار چھوڑدیا گیاہے ۔ٹیکس نہ دینے والوں کو نوا ز کر مستقل ٹیکس دینے والوں کی حق تلفی کی جارہی ہے اور انہیں بھی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ بھی 10/15سال کالادھن جمع کریں اور پھر چند لاکھ د ے کر پاک صاف ہوجائیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.