سکھر میں ٹریفک پولیس ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری، مسائل بدستور موجود

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ٹریفک پولیس ، مثالی کارکردگی ، ریڑھیاں ہٹوا دیں ، گاڑی پارکنگ قائم ، ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں تفصیلات کے مطابق سکھر ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس گذشتہ کئی دنوں سے سکھر شہر میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں وقتاً وقتاً کاروائیوں کر رہی ہے اور شہر کے فٹ پاتھوں پر قائم ریڑھی بانوں اور دیگر پتھاروں کو ہٹوا کر روڈ کشادہ کرنے کیلئے سرگرم ہیں تاہم ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کی اس مثالی کارکردگی کا واضع ثبوت گھنٹہ گھر اور اسکے اطراف کے علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے ریڑھی بانوں اور پتھاروں کو ہٹا کر ٹریفک پولیس نے بڑی گاڑیوں کو پارکنگ کیلئے رشوت کے عیوض کھڑا ہونے کی اجازت دینا شروع کر دی ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک مسائل کے حل کے بجائے بڑی بڑی گاڑیوں کو رشوت کے عیوض پارکنگ کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں جس کے بعد شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ ختم نہیں ہو رہا ہے سکھر کی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر میں ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے موئثر پالیسی بنائی جائے اور ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے گھنٹہ گھر اور اسکے اطراف سے غیر قانونی پارکنگ ایریا ختم کر کے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :