ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:03

ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ اپیل جسٹس پارٹی پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ۔

لیکن سنگل بینچ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی ۔ ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہیلہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو اس کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :