دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عالمی سطح پر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو اپنے وسائل سے تعمیر شروع کر دینگے‘ احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری کی شاہراہوں سے پسماندہ علاقے ترقی کرینگے،ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا‘وفاقی وزیر

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈیم کی تعمیرکا آغاز اسی سال کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔

دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو اپنے وسائل سے ڈیم کی تعمیر شروع کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی شاہراہوں سے پسماندہ علاقے ترقی کریں گے۔ اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ملک میں انجینئرنگ کو ترقی دے کر پائیدار ترقی ممکن ہے ۔ انجینئرنگ کی تعلیم و ترقی کے لئے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انجینئرنگ کے شعبے میں ہونے والی نا انصافیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :