Live Updates

حکمران روز عوام کیلئے ایک نیا جال بچھاتے ہیں ‘ ''ڈیل'' کرنے اور ملک سے فرارہونیوالے لیڈرنہیں ڈیلر ہوتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان نے کہا کہ حکمران روز عوام کیلئے ایک نیا جال بچھاتے ہیں ۔وہ بڑی صفائی سے عوام سے پیسہ بٹورہے ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے نام پرہم وطنوں سے فراڈکیاجائے گاجبکہ حقیقت میں حکمران اوران کے حواری خوداس سے مستفیدہوں گے۔دنیاکاکوئی مہذب ملک حکومت کی آشیرباد سے کالے دھن کوسفیدکرنے کا تصوربھی نہیں کرسکتا ۔

حکمران اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں کوبھی چوری کی ترغیب دے رہے ہیں۔عمران خان کا،ٹیکس ایمنسٹی سکیم بارے موقف حقیقت پسندانہ اورآبرومندانہ ہے ۔وہ ایک ا جلاس سے خطاب کررہے تھے ۔حاجی عنایت اﷲ اعوان نے مزید کہا کہ قوم کو فرارہونے اورسرنڈرکرنیوالی قیادت نہیں چاہئے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے ہردورمیں قومی مفادکی بجائے نجی دوستی اورذاتی غرض کے تحت فیصلے کئے،اب بھی وہ پڑوسی ملک کے حکمرانوں سے ذاتی دوستانہ مراسم استوارکرنے کیلئے پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرحملے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی تعلقات بچانے اورپڑوسی ملک میں سٹیل ملز لگانے کیلئے قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔ ملک وقوم کوفوجی ڈکٹیٹرپرویزمشرف کے رحم وکرم پرچھوڑکراپنے خدمت گاروں اورخانساماؤں سمیت جدہ کے ''سرورپیلس ''میں جانے اوروہاں مسلسل کئی برس عیش وعشرت کی زندگی گزارنے اوروہاں سٹیل ملز لگانیوالے اپنے کاروبار ی مفادات کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کیلئے ''ڈیل'' کرنے اورجان بچانے کیلئے میدان چھوڑکرملک سے فرارہونیوالے لیڈرنہیں ڈیلر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کپتان عمران خان مردمیدان ہیں ،ان کی زندگی کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ہماراقائدایک بارجوفیصلہ کرلے پھراس سے پیچھے نہیں ہٹتا،نیاپاکستان ضروربنے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :