ٹھٹھہ،گھارو کے قریب بین الصوبائی بدنام زمانہ ڈا کوں مبینہ پولیس مقا بلے میں ہلاک ،3 ڈا کوزخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:31

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) گھارو کے قریب بین الصوبائی بدنام ڈا کوں مبینہ پولیس مقا بلے میں ہلاک دوسے واقعہ میں پولیس نے مبینہ مقا بلے کے بعد تین ڈا کوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ہلاک ہو نیوالے ڈا کو ں کے خلاف سندھ کے مختلف پولیس اسٹیشن پر قتل، اغوا، اور ڈکیٹی کی 40کیس درج تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شپ کوگھارو کے قریب بابڑا اسٹاپ کے مقام پر بین الصوبائی بدنام ڈا کوں محمد نوا ز عرف مھیندرو خا صخیلی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے ، ڈا کوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ اور گھارو پولیس کی بھاری نفری نے بابڑا اسٹاپ کا محا صرا کیا ، لیکن ڈا کو ں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں بدنام ڈا کو ں مارا گیاہے ، پولیس نے موقع واردات سے کلاشنکوف اور پسٹل بر آمد کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال گھارو پہنچایا ہے ، پولیس مطا بق ہلاک ہونیوالا ڈاکوں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا ، جھنڈو مری ، ٹنڈو الھیار ،میر پور خا ص ، ٹھٹھہ ، گھارو ، سجاول کی مختلف پولیس اسٹیشنو ں پر ان کے خلاف قتل ، اغوا اور ڈکیٹی کے 40سے زیا دہ کیسز درج ہیں ، دوسرے واقعہ میں ہفتہ کی شپ کو جھر ک کے قریب جھمپیر لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقا بلے کے بعد پولیس نے تین ڈاکوں شاہنواز خا صخیلی ،مختیار اور ندیم چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :