پاکستان سویٹ ہومز قائداعظم ویک کی اختتامی تقریب منائی گئی، 500 یتیم بچوں نے حصہ لیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سویٹ ہومز قائداعظم ویک کی اختتامی تقریب منائی گئی ۔اس ایونٹ میں پاکستا ن سویٹ ہومز کے 500 یتیم بچوں نے حصہ لیا ۔ اس تقریب میں بہت سارے والنٹیرز نے بھی حصہ لیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پی۔ٹی۔آیی رہنما محترمہ شیریں مزاری صاحبہ اور پی۔ٹی۔آئی ، ایم این اے و صدر ویمن ونگ مسز منزہ حسن تھی۔

انہوں نے ننھے فرشتوں کے ساتھ بہت ساروقت گزارا اور بچوں کے ساتھ قائد ملت قائداعظم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس تقریب میں بچوں ٰ نے رنگارنگ پروگرامز پیش کیے۔ محترمہ شیریں مزاری صاحبہ کا کہنا تھا کہ زمرد خان آج کے اتاترک ہیں اور اتنا عظیم کام کر رہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ اور انشااللہ عمران خان بھی سویٹ ہومز کا دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

اور میں زمرد خان کے اس قافلے میں شریک ہوں اور جہاں تک ہو سکا میں اس ادارے کے ساتھ منسلک رہونگی۔ جناب زمرد خان نے اس موقع پرمحترمہ شیریں مزاری صاحبہکا اور پی۔ٹی۔آئی ، ایم این اے و صدر ویمن ونگ مسز منزہ حسن کاشکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ میں دل کی گہرایوں سے شکرگزار ہوں۔کہ آپ نے اپنا اتنا قیمتی وقت ہمارے ان ننھے فرشتوں کے ساتھ گزارا۔

پاکستان سویٹ ہومز میں 3600 یتیم بچے 32 سنٹر میں زیر پرورش ہیں اور میں اس موقع پر تمامسیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں اور سٹوڈنٹ تنظیموں کو کہ وہ آیں اور اس قافلے کا حصہ بنیں۔ پاکستان سویٹ ہومز اس وقت نا صرف پاکستان کا بلکہ پورے ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں پاکستان کے ہر ایک یتیم بچے تک ہر حا ل میں پہنچونگا ۔

متعلقہ عنوان :