صو بائی خود مختا ری وا پس لی گئی تو سیاہ بادل منڈ لا ئیں گے،میا ں رضا ر با نی

اب و فا ق میں مز ید تجر بات کی گنجا ئش نہیں ہے،چئیرمین سینٹ کی میڈ یا سے بات چیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:20

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) چیئر مین سینیٹ میا ں رضا ر با نی نے کہا ہے کہ صو بائی خود مختا ری وا پس لینے کی سا زش کی جا ر ہی ہے اگر صو بائی خود مختا ری وا پس لی گئی تو سیاہ بادل منڈ لا ئیں گے اب و فا ق میں مز ید تجر بات کی گنجا ئش نہیں ہے ہفتہ کے روز کرا چی میں دار الصحت اسپتال میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اٹھا ر ویں تر میم متفقہ طور پر منظور کی گئی تو پھر و فاق کیلئے نقصا ن ہو گا آ ج کے حا لات70ء کی د ہا ئی جیسے ہیں و فا قی حکومت صحت کے شعبہ میں بہتر ی لا نے میں مکمل طو رپر نا کام ہو ئی ہے کچھ قو تیں سر د ھڑ کی بازی لگا ر ہی ہی ہیں کہ صحت و تعلیم و فا ق کو وا پس ملا جا ئے انہوں نے کہاکہ جس و قت اٹھا ر ویں تر میم منظور کی گئی اس و قت صحت کا شعبہ صو بوں کو منتقل کر نے کی شد ید مخا لفت کی گئی صحت اور تعلیم صو بائی شعبے ہیں مگر اسلام آباد نے ان دو نوں شعبوں پر نا جا ئز قبضہ جما ئے بیٹھا ہے انہوں نے کہا کہ کرا چی منی پا کستان ہے اس شہر کو صحت کی سہو لت ملنی چا ہئیں کرا چی میں اسپتالوں کو تجا ر تی بنیا د وں پرچلا یا جا ر ہا ہے صو بہ سندھ میں صحت کے اداروں کی حا لت خراب ہے سندھ میں صحت کے مز ید ادارے قا ئم ہو نے چا ہئیں اگر ر یا ست طبی سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں نا کام ہو جا تی ہے تو مخیر حضرا ت آ گے آ تے ہیں بعد ازاں چیئر مین سینیٹ نے دا ر الصحت اسپتال میں ما ڈرن آ ئی سی یو کا افتتاح کیا ۔