عالمی چیمپئن عامر خان کے والد سجاد خان کی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سے ملاقات ، اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پہلے دستخط ہو چکا، پاکستان کے باکسنگ سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو اس اکیڈمی میں تربیت دی جائے گی، ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:13

عالمی چیمپئن عامر خان کے والد سجاد خان کی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی کا قیام کے سلسلہ میں عالمی چیمپئن عامر خان کے والد سجاد خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل (سہولیات)آغا امجد اللہ بھی موجودتھے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پہلے دستخط ہو چکا ہے، اور اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باکسنگ سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو اس اکیڈمی میں تربیت دی جائے گی جس سے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں گے،

متعلقہ عنوان :