وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان زکریا کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد ورثالله نے شدید احتجاج کیا اور ہفتہ کے روز بھی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے رہے وزیراعلیٰ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور پورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے