وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار لیکر نادرا اور پاسپورٹ اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز دینے کا اختیار لے لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں رہی ، وزارت داخلہ نے ایمرجنسی ٹریول دستاویز دینے کے لیے سفارتخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز کو مجاز قرار دے دیا ہے، نادرا اور پاسپورٹ اہلکار شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے پر ویزا جاری کریں گے ، اس پالیسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق تبدیلی کا اطلاق بھی فوری طور پر کیا جائے گا۔