گزشتہ برس 600 فیصد زائد ایل پی جی کی درآمدریکارڈ کی گئی ،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن

گیس کی شدید قلت کی وجہ سے پاکستان میں ایل پی جی کی ریکارڈ درآمدکی گئی ہے۔ 2014 میں صرف 32 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی، پریس کانفرنس

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ 2015 میں 600 فیصد زائد ایل پی جی کی درآمدریکارڈ کی گئی ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گیس کی شدید قلت کی وجہ سے پاکستان میں ایل پی جی کی ریکارڈ درآمدکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

2014 میں صرف 32 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی تھی جبکہ 2015 میں 600 فیصد زائد ایل پی جی کی درآمدریکارڈ کی گئی ہے۔

صرف دسمبر 2015 میں 31 ہزارٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی درآمد میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے ایل پی جی کی درآمد میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے