سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کے حق میں آواز بلند کردی

ٹی 20کی لالچ سے بچاؤ کیلئے ٹیسٹ میچوں کی فیس میں اضافہ کیا جائے، آئی سی سی طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے اسے معاوضوں پر نظر ثانی کی لازمی کوشش کرنا ہوگی، پیٹرسن

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:04

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کے حق میں آواز بلند کردی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی 20کی لالچ سے بچاؤ کیلئے ٹیسٹ میچوں کی فیس میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے آئی سی سی کی توجہ بھی اس جانب دلائی ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے اسے معاوضوں پر نظر ثانی کی لازمی کوشش کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اور بگ بیش لیگ جیسے ایونٹ طویل فارمیٹ کیلئے خطرہ بن چکے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے دیئے جاتے ہیں اور وہ اپنے ممالک کی جانب سے بھی نہیں کھیلتے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئی سی سی کو اس حوالے سے فوری اقدام کرنا ہوگا کیونکہ انہیں اس بات کا احساس اس وقت ہوا جب انہوں نے گزشتہ ماہ بچوں کی کوچنگ شروع کی اور کسی میں بھی انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپی نظر نہیں آ سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل، کائیرون پولارڈ، آندرے رسل ،ڈیرن براوو اور ڈیرن سیمی جیسے کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں بہت کچھ کر کے دکھا سکتے ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی صلاحیت کو ضائع کر رہے ہیں اور یہ محض افسوس کا مقام ہے کہ انہیں اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا جاتا۔

متعلقہ عنوان :