بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے ، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:59
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء بھارتی وزیر د اخلہ راجناتھ سنگھ نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بھر پور جوابی کارروائی کی ہم امن چاہتے ہیں اگر بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے ۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بھر پور جوابی کارروائی کی۔
پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا بھارت کسی بھی دھمکی کے جواب میں نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر حملے کا الزام بھارتی میڈیا اور بھارت حکام کی جانب سے بھی مبینہ طور پر پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.