افغانستان کی سیکورٹی فورسز کا ہلمند میں طالبان کی جیل پر چھاپہ، 59 مغویوں کو رہا کرا لیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:34

کابل ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کی ایک جیل پر چھاپہ مار کر وہاں قید 59 مغویوں کو رہا کرا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کرائے گئے افراد میں فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری شامل تھے۔ ہلمند کے متعدد علاقوں پر طالبان قابض ہیں اور اب حکومت نے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کیلئے وہاں تعینات فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :