بھارت میں دلت کے قتل کے بعد پولیس گردی کا شکارخاندان کی انصاف نہ ملنے پر اسلام قبول کرنے کی دھمکی

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:29

شاملی / نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) بھارت میں دلت کے قتل کے بعد پولیس گردی کا نشانہ بننے والے خاندان نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں مذہب تبدیل کر اسلام قبول کرنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں شاملی کے کاندھلہ علاقے میں ایک دلت کے قتل کے بعد متاثرہ خاندان کو پولیس کی جانب سے فرضی مقدموں کا سامنا ہے جس سے تنگ آکر متاثر ہ خاندان نے انصاف نہ ملنے پر مذہب تبدیل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متاثرہ کنبے کا کہنا ہے کہ اگر 25 جنوری تک ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو 26 جنوری کو وہ اسلام مذہب قبول کرلیں گے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نالا گاؤں کے باشندہ مدن کمار نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ایک شکایت نامہ دیکر ان کے خلاف فرضی مقدمہ درج کرکے انہیں پریشان کیا جارہا ہے جبکہ اصل قاتل باہر گھومتے پھررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :