وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر عملدر آمد شروع، پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 23 اضلاع کے 32لاکھ خاندان مستفید ہونگے
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:28
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء )غریب اور مستحق افراد کے لئے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 23 اضلاع کے 32لاکھ خاندان پروگرام سے مستفید ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو غریب اور مستحق افراد کے لئے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 23 اضلاع کے 32 لاکھ خاندان مستفید ہونگے ۔
پنجاب میں ناروال، خانیوال، سرگودھا اور رحیم یار خان ، خیبر پختونخواہ میں مردان، ملاکنڈ، کوہاٹ اور چترال میں قومی صحت پروگرام پر عمل جاری ۔ سندھ میں شکار پور بدین ، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ جب کہ بلوچستان میں کوئٹہ ، لورالائی، لسبیلہ اور کیچ میں بھی قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ۔(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر کے مظفر آباد اور کوٹلی ، گلگت بلتستان کے دیامیر اور سکردو میں قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔
اسلام آباد میں 30 ہزار 111 خاندان پروگرام سے مستفید ہونگے ۔ حکومت غریب اور مستحق افراد کو علاج کے لئے 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے دے گی ۔اس پروگرام کے تحت 7 خطرناک امراض کے علاج کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ جن میں امراض قلب ، ہیپاٹائٹس ، گردے ، جگر کی بیماریاں، کینسر اور شوگر کے علاج کی سہولت میسر ہو گی ، قومی پروگرام کے تحت جلنے اورحادثات میں زخمی ہونے والوں کا بھی مفت علاج ہو گا، وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے لئے 9 ارب روپے جاری ہونگے ۔(م د)مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.