سمندری طوفان کے بعد ٹونگا میں سینکڑوں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی

شدید بارشوں کا سلسلہ جاری،درخت جڑوں سے اکھڑگئے،کھڑی فصلیں تباہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:27

ٹونگاسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)بحرالکاہل کی چھوٹی سی جزیرہ سلطنت ٹونگا میں سمندری طوفان اْولا کے نتیجے میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اکیلیسی پوہیوا نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے، جب کہ احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ حکام کے مطابق سائیکلون اْولا کے تناظر میں گیارہ ہنگامی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جب میں عارضی بنیادوں پر قریب چار سو افراد کو پناہ دی گئی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے اس جزیرے پر بہت سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جب کہ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔