افغان طالبان کے متحارب گروہ فائربندی پر متفق، ملا منصور تاحال غائب

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) افغان طالبان کے دو متحارب دھڑوں نے فائربندی اور قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم فریقین کے درمیان ملا منصور کے قیادت سنبھالنے کے بعد سے چلی آ رہی کشیدگی، بدستور موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزملا محمد رسول اخوند کی قیادت میں طالبان سے الگ ہونے والے گروہ کے وفد نے ملا منصور کے نائب ہیبت اﷲ اخوند سے ملاقات کی۔ ذرائع نے اس وفد کے حوالے سے بتایا کہ وفد کے ارکان کو ملا منصور سے نہیں ملوایا گیا۔ خیال رہے کہ طالبان کے درمیان داخلی جھڑپ کے ایک واقعے میں گزشتہ ماہ ملا منصور کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور وہ تب سے عوامی منظر نامے سے غیرحاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :