سعودی قیادت میں اتحاد نے یمن میں فائربندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:23

سعودی قیادت میں اتحاد نے یمن میں فائربندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فائربندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ فائربندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اس فائربندی کی خلاف ورزی وقفے وقفے سے دیکھنے میں آتی رہی ہے، اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے اس فائربندی کا باقاعدہ خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اس فائربندی کے دوران حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے زیرقبضہ علاقوں سے سعودی شہروں پر میزائل داغے، سرحدی چوکیوں پر حملے کیے اور امدادی کارروائیوں میں رخنہ ڈالا۔