کراچی پولیس کی پھرتیاں ،گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان پر 4مقدمات درج

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے مبینہ ڈاکو ذکریا اور اس کے ساتھی کے خلاف پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے ایک دن میں چار مختلف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ پولیس افسران مبینہ مقابلے کی تحقیقات کی بجائے اہلکاروں کی حمایت کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ڈاکو ذکریا اور اس کے ساتھی کے خلاف پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے چار الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔پولیس نے پہلی ایف آئی آر شہری احسن اسلم کی مدعیت میں ڈکیتی کی ،دوسری سرکار کی مدعیت میں پولیس مقابلے کی ،تیسری غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی اور چوتھی ذکریا کے زخمی ساتھی غلام آزاد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی درج کی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعہ سے پہلے پولیس موبائل گشت پر تھی کہ چند لڑکوں نے آکر موبائل اور پرس چھیننے کی شکایات کی ۔مقابلے کے بعد شکایت کرنے والے لڑکوں نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا کہ یہی ملزمان تھے ۔ان ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان بھی ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :