الخدمت سندھ ریجن نے منصوبہ عمل 2016پیش کردیا

50الیکٹرک و سولر سمرسبل پمپ،1600طلبہ کو اسکالر و تعلیمی اشیا،ہاسٹل کا قیام،بلا سو قرض اور 100یتامیٰ کو وظیفے دیئے جائینگے

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس قباء کمپلیکس گلبرگ کراچی میں صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ہنگامی امداد، صحت،تعلیم،کفالت یتامیٰ، صاف پانی، روزگار اور سماجی خدمات کے شعبوں کے ڈائریکٹرسید محمد یونس،ڈائریکٹر عبدالرحمن ،خیر محمد تنیو،انجینئر عمر فاروق ڈاکٹر مقصود احمد اور معانین نے شرکت کی۔

دوران اجلاس 2015ء میں مذکورہ شعبہ جات میں کیے گئے کام کا جائزہ لیا گیا اور 2016ء کے لیے منصوبہ عمل کا جائزہ منیجروایڈمن آپریشن فیصل رضوان نے پیش کیا جس کے مطابق شعبہ ہنگامی امداد کے تحت ضرورت کے مطابق والینٹیئر ٹریننگ ورکشاپ ، تمام اضلاع میں 50-50والینٹیئر کی رجسٹریشن اور 2اضلا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت کے تحت جیکب آباد اور سکھر میں میڈیکل سینٹر۔

میٹر نٹی ہوم اور آئی کیئر سینٹر قائم کیے جائیں گے۔میڈیکل سینٹر اینڈ پیتھالوجی لیب سکھر، شکارپور، ٹھٹہ، کندھ کوٹ اورشہداد کوٹ میں قائم کیے جائیں گے۔لیب کلیکشن پوائنٹ سکھر ، عمر کوٹ، میر پور خاص و دیگر دو اضلاع میں ۔ مفت آئی کیمپ سکھر ، جیکب آباد،تھر پارکر، جھڈو اور ٹنڈو آدم میں لگائے جائیں گے۔سکھر اور لاڑکانہ کے لیے ایمبولینس حاصل کی جائیگی۔

38ایمبولینس کی نگرانی کا نظام مرتب کیاجائے گا۔ شعبہ فراہمی آب کے تحت تھر پاکر میں 100کمیونٹی ہینڈ پمپ،50کنوئیں،50الیکٹریکل سولر سبمرزبل پمپ اور تمام منصوبوں کی میپنگ اور اسٹیٹس تیار کیاجائے گا۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 100ہینڈ پمپ،25کمیونٹی ہینڈ پمپ،10کنوئیں،17واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کیے جائیں گے۔شعبہ تعلیم کے تحت100طلبہ و طالبات کو الفلاح اسکالر شپ،1500 طلبہ کو تعلیمی اشیا ،25مستحق طلبہ کو مٹھی ہاسٹل میں مفت تعلیم، رہائش ، طعام وغیری کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

16چونرا سکولوں کو جدید تقاضو سے ہم آہنگ کیاجائیگا۔ایک تعلیم بالغان،ایک دسترکاری سینٹر اور 10اسلامک سینٹر بنائے جائیں گے۔ شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 100یتامیٰ کا کلسٹر ،7ڈونر کانفرنس،ایک آغوش سینٹر تعمیر کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔شعبہ مواخات کے تحت تھر پارکر،عمر کوٹ،ٹھٹہ، میر پور خاص ، بدین، خیر پور اور سانگھر میں 200ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے۔

شعبہ سماجی خدمات کے تحت رمضان المبارک میں 1000قیدیوں کے لیے افطار اور عید گفٹ کا اہتمام کیاجائیگا،2500مستحق خاندانوں کو رمضان راشن اور1500افراد کو عید گفٹ ،2500خاندانوں کو ونٹر پیکج ۔عیدالاضحیٰ پر فی سبیل اﷲ قربانی کے تحت200گائے اور 100بکروں کاگوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیاجائیگا۔150معذور افراد کو وہیل چیئرفراہم کی جائینگی۔شعبہ اقلیتی ونگ کے تحت اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر 1000مستحق خاندانوں میں راشن اور تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :