پشاور، چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ، اداکار ارباز خان نے افتتاح کیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:06

پشاور، چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ، اداکار ارباز خان نے افتتاح ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) چائلڈ ہوپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیاجس میں ڈسٹرکٹ پشاور سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد کھلاڑی دو مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ۔ باضابطہ افتتاح اردو اور پشتوفلموں کے مشہور اداکار ارباب خان نے کیا ۔ ان کے ہمراہ پی کے فور فاؤنڈیشن کے صدر حاجی ہدایت ، غلام بلال سینئر نائب صدر پی کے فور فاؤنڈیشن ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صوبائی بیڈمنٹں ایسوسی ایشن حاجی امجد خان ، انٹر نیشنل ایمپائر فضل سبحان ، شہزاد خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری حیات اﷲ موجود تھے ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقدہ ٹورنامنٹ رائٹ ٹو پلے اور پی کے فو فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچز میں انڈر 12 میں باسط علی نے حمزا کو 2-0 سے شکست دی جبکہ انڈر16 میں وقاص نے عبید کو 2-1 سے شکست دی ، ٹورنامنٹ تین دن تک جاری رہے گا جسکی اختتامی تقریب چار جنوری کو منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :