نریندر مودی کا دورہ پاکستان ـ ’’دیر آید درست آید ‘‘کی ماند ہے ،حکومت کی بہتر خارجہ پالیسی اور سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے‘ رفیق رجوانہ
انتہا پسندوں کے دن گنے جا چکے ہیں، اب دہشتگردوں کا اس ملک میں کوئی ٹھکانہ نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ عوامی حکومت نے معاشی طور پر مستحکم اور عملی طور پر جمہوری اور فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے‘ گورنر پنجاب کی لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 2 جنوری 2016 17:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ عوامی حکومت نے معاشی طور پر مستحکم اور عملی طور پر جمہوری اور فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار صفِ اول کی معیشتوں میں ہو گا ،بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کا وقار اور اعزاز ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ پہنچنے پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کے دوران کیا ۔ گورنر پنجاب نے ہائی کمیشن کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ہائی کمیشن کی مختلف ذمہ داریاں اور اُمور کے بارے میں بتایا گیا۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) مخاصمت کے بجائے مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے کیونکہ تعمیری سوچ کے ساتھ اُٹھایا جانے والا قدم ہی منزل کے حصول کی ضمانت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مساوی تعلقات کا خواہاں ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ـ ’’دیر آید درست آید ‘‘کی ماند ہے جو یقینا حکومت کی بہتر خارجہ پالیسی اور سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کے دن گنے جا چکے ہیں، اب دہشتگردوں کا اس ملک میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم دنیا کے کسی مقام پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب کو اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوان برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ برطانیہ آنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کریں ۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر ہائی کمیشن میں مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.