گوادر۔ موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کا 1 رکن گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) گوادر پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 1 رکن کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گوادر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے1 رکن شمس الدین کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے اس سے گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔