پی بی 50کیچ کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی کوشش کیخلاف نیشنل پارٹی مچھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:44

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء (پی بی 50کیچ کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی کوشش کیخلاف نیشنل پارٹی مچھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حکمران جماعت اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے دھاندلی کی ناکام کوشش کررہے ہیں پارٹی امیدوار واجہ اکرم دشتی کی جیت کو ہارنے میں تبدیل کرانے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیے جارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے احتجاجی شرکاء سے این پی کچھی بولان کے نائب صدر غلام سرور بلوچ سینئر رہنماء خدائے رحیم بلوچ میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر فضل محمد بلوچ کا خطاب تفصیلات کیمطابق پی بی50کیچ میں ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدوار واجہ اکرم دشتی کی کامیابی کو ہار میں تبدیل کرانے کی کوششوں کیخلاف این پی مچھ کے زیر اہتمام پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے مختلف نعرے لگائے اسموقع پر احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کچھی بولان کے نائب صدر غلام سرور بلوچ سینئر رہنماء خدائے رحیم بلوچ میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر فضل محمد نوتیزئی عمران بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے گزشتہ دنوں پی بی 50کیچ کے نشست پر ہونے والے الیکشن کو جیت لیا کیچ کے عوام نے نیشنل پارٹی کی امیدوار کو واضح اکثریت کامیاب کرایا لیکن حکمراں جماعت کے امیدوار جو کہ تیسرے نمبر پر تھے لیکن انتظامیہ نے دھاندلی کی کوشش کرکے تیسرے نمبر والے کو پہلے نمبر پر لانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں جیسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اور ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے آخر میں احتجاجی شرکاء پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :