صوبوں کی خودمختاری واپس لینے کی کوشش کی گئی تووفاق پرکالے بادل منڈلائیں گے،رضا ربانی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبوں کی خودمختاری واپس لینے کی کوشش کی تووفاق پرکالے بادل منڈلائیں گے،قانون اور آئین کو سمجھا اور مانا جاتا تو تعلیم اور صحت کی یہ صورتحال نہ ہوتی،ہمیشہ سے تعلیم اورصحت پر وفاق کا تسلط قائم رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی جس کے بعدصوبے خود مختارہوئے، پھر بھی وفاق کی سننی پڑتی ہے،اب وفاق مزید کالے بادلوں کو سمیٹنے کا متحمل نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کو سمجھا اور مانا جاتا تو تعلیم اور صحت کی یہ صورتحال نہ ہوتی،کچھ قوتیں اور لوگ صحت اور تعلیم کو بنیاد بنا کر فائدہ حاصل کر رہے ہیں، ہمیشہ سے تعلیم اورصحت پر وفاق کا تسلط قائم رہا ہے،تعلیم اور صحت کو 1947 سے ہی نظر انداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :