کپاس کے بھاوٴ میں استحکام جاری،پیداوار میں 32 فیصد کی غیر معمولی کمی کے باوجود کاروبار سست رہا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:42

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء ) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاوٴ میں مجموعی طور پر استحکام جبکہ کاروباری حجم نسبتاً کم رہا ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5250 کے بھاوٴ پر مستحکم رکھا ۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاوٴ فی من 4700 تا 5600 روپے جبکہ پھٹی کا بھاوٴ 40 کلو کا 2200 تا 3100 روپے رہا ۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین عثمان نے بتایا کہ بیرون ممالک خصوصاً بھارت سے وافر مقدار میں روئی کی آمد اور بینک کلوزنگ کے باعث مالی بحران کی وجہ سے ٹیکسٹائل واسپنگ ملز نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا تھا جبکہ جنرز بھی کپاس کی پیداواری رپورٹ میں مزید کمی ہونے کی توقع کی وجہ سے کپاس فروخت کرنے سے اجتناب برتا ۔ نسیم عثمان کے مطابق ملک میں روئی کی پیداوار میں 33 فیصد کی غیر معمولی کمی ہونے کے باوجود روئی کے بھاوٴ میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔ آئندہ دنوں روئی کے بھاوٴ میں اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :