یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سابق ملازمین 64کروڑ کے ہڑپ کرگئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک سال میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی خریداری کی۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سابق ملازمین 64کروڑ کے واجبات دبا گئے۔ کرپٹ عناصر کی جانب سے سوا کروڑ روپے کا سامان غائب کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے گودام میں آگ لگنے سے بھی 4 کروڑ روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔