نارنگ منڈی،ٹریفک حادثات میں دو افرادہلاک ،20زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:34

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)ٹریفک حادثات میں دو افرادہلاک اور20زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ کالاخطائی روڈپرفقیربائی پاس کے قریب تیزرفتارکارنے حافظ قرآن اورسیکنڈائرکے طالب علم حافظ جوادکوکچل دیاجومیوہسپتال لاہورپہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ سرحدی علاقہ کوٹ بھیلاں کوجانے والی شاہراہ پر پیٹررکشہ نے موٹرسائیکل سوارکمسن بھائیوں کوکچل دیاجس سے 12سالہ عدیل سرورموقع پرجاں بحق اور8سالہ بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ کالاخطائی روڈپرمسافروین الٹنے سے 19 مسافر زخمی ہوگئے جن میں 7مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے واضح رہے کہ یہاں کمسن بچے سرعام موٹرسائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہاہے اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ غیرقانونی پیٹررکشہ بھی عام چل رہے ہیں۔