کراچی، رینجرز و پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 88 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت 88 جرائم پیشہ افراد گرفتا کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 88 جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 7 کا تعلق سیاسی جماعتوں جب کہ 4 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو لیاری، گارڈن، سولجربازار، ڈیفنس، اسٹیل ٹاون، گلشن معمار، کواری کالونی، جیکب لائن اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :