پاکستان کشمیر کے بعد اب بھارتی پنجاب کودہشتگرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے،شیو سینا کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بعد اب پنجاب کودہشتگرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے ،پٹھانکوٹ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،مودی نے لاہور کا اچانک دورہ کرکے سمجھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔جب بھی بھارت میں کوئی دہشتگرد حملہ ہوتا ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں پاکستان ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہاکہ پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ بہت تشویش ناک بات ہے کیونکہ یہ حملہ ایک حسا س علاقے میں ہوا ہے ۔

پٹھان کوٹ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔آج جو کچھ بھی ہوا ہے ہمیں اس پر پہلے سے خدشات تھے۔شیوسینا کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور اب امن مذاکرات کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم مودی اچانک لاہور چلے گئے اور یہ سوچ لیا کہ حالت بہتر ہوجائیں گئے لیکن ایسا ہونا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :