پاکستان کیساتھ پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں ،دہشتگرد حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائیگا،بھارت

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:25

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کیساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے تاہم کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،سیکورٹی فورسز نے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر قابل فخر کام کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حملے پر ردعمل کے دوران کہاکہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے ۔

بھارت نہ صر ف پاکستان بلکہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔ہم امن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت پر کوئی بھی دہشتگرد حملہ ہوگا تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ وہ پھٹان کوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی کاروائی پر خوش ہیں ،سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :