سورج مکھی کی کاشت کیلئے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہے،محکمہ زراعت

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:21

راولپنڈی۔02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی کاشت کیلئے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہے۔ سیم زدہ اور زیادہ ریتلی زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سورج مکھی کی بروقت کاشت کیلئے زمین کی تیاری کی جائے اور زمین میں سخت تہہ کی موجودگی میں ایک یا دو دفعہ چیزل ہل چلا کر اسے توڑا جائے۔

سورج مکھی کی جڑیں زرعی اجزاء کے حصول کیلئے زمین میں گہرائی تک جاتی ہیں اس لئے زمین کی تیاری کے وقت راجہ ہل یا ڈسک ہل چلایا جائے تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جاسکیں۔ سورج مکھی کی کاشت سے قبل زمین کا ہموار ہونا ضروری ہے اس لئے کاشتکار زمین کی ہمواری کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ سورج مکھی کے ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد 22000 تا 23000 ہونی چاہیے جو کہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنتی ہے۔