فرانس کا لاک ہیڈ مارٹن سے 4 سی ون تھرٹی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:17

پیرس ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) فرانس نے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 4 سی ون تھرٹی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے امریکی کمپنی سے 4 سی ون تھرٹی ہرکولیز ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے دفاعی بجٹ میں بھی رقم مختص کی گئی ہے تاہم طیاروں کی خریداری کے فیصلے کو ابھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیر دفاع نے اس ضمن میں ایک ڈیل کی بھی تصدیق کردی ہے۔ یہ طیارے 2017ء میں فرانس کے حوالے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :