سنگا پور کا رواں سال کے دوران شہریوں کو گھروں کی فراہمی کیلئے منصوبے کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:16

سنگا پور ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) سنگا پور کی حکومت نے رواں سال کے دوران شہریوں کو گھروں کی فراہمی کیلئے ایک منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی وزیر برائے ترقی لارنس وونگ نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ سال کے برعکس رواں سال زیادہ رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال کے دوران 18 ہزار نئے فلیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 15 ہزار کے قریب تھی۔

وزیر ترقی کا کہنا تھا کہ گھروں کی دوبارہ فروخت کے ضمن میں قیمتوں میں کمی کے رجحان پر بھی قابو پایا جارہا ہے اور اس ضمن میں سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رواں سال معیشت کی ترقی کی شرح میں معمولی کمی کا امکان ہے جس سے نمٹنے کیلئے کئی امور زیر غور ہیں۔