مالی میں گزشتہ سال سونے کی 50 ٹن پیداوار حاصل کی گئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:16

بماکو ۔ 02جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) مغربی افریقہ کے ملک مالی میں گزشتہ سال کے دوران سونے کی 50 ٹن پیداوار حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

مالی کے صدر ابراہیم ابوبکر کیتا نے سال نو کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال مالی سونے کی پیداوار کے حوالے سے افریقہ میں تیسرے نمبر پر رہا۔ انہوں نے کہا کہ کوفی نارڈ کے علاقے کینیڈا کے تعاون سے سونے کے نئے ذخائر سے پیداوار بھی جلد حاصل کی جائے گی۔اس علاقے میں سالانہ 1.8 ٹن سونے کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017ء تک سونے کی پیداوار 60 ٹن تک ہو جائے گی۔